خبرنامہ پاکستان

کے پی پولیس کاسندھ،پنجاب پولیس سےموازنہ نہیں کیاجاسکتا،عمران خان

عمران خان نے

کےپی پولیس کاسندھ،پنجاب پولیس سےموازنہ نہیں کیاجاسکتا،عمران خان

اسلام آباد :(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کے پی پولیس کا سندھ، پنجاب پولیس سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، سندھ، پنجاب پولیس کو ماورائے عدالت قتل کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے پی پولیس خود مختار، غیر سیاسی ہے جبکہ سندھ، پنجاب پولیس کو مخالفین کیخلاف اور ماورائے عدالت قتل کیلئے استعمال کیا جاتا یے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی کی خودمختار،غیرسیاسی اور پرفیشنل پولیس کا سندھ اورپنجاب کی مکمل سیاسی اور غیر پیشہ ورانہ پولیس سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، کے پی پولیس ایکٹ نے پولیس فورس کو مکمل طورپرغیرسیاسی کردیا ہے۔دریں اثنا عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنماعثمان ڈار سے ملاقات میں خواجہ آصف نااہلی کیس سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ عمران خان نے عثمان ڈارکو تمام دستاویزی ثبوت میڈیا کوجاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف شریف خاندان کے منی لانڈرنگ گینگ کا حصہ ہیں اوروزیرخارجہ کی کرپشن اورمنی لانڈرنگ کو ہرسطح پراٹھایا جائے۔