خبرنامہ پاکستان

کے پی کے ، پنجاب اور اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

راولپنڈی:(اے پی پی)راولپنڈی اسلام آباد میں مطلع صاف ، موسم گرم اور خشک ہے ۔ بالائی خیبر پختونخواہ ، پنجاب ، اسلام آباد ، شمال مشرقی بلوچستان ، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ راولپنڈی اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک ہے ۔ آئندہ دو سے تین روز کے دوران جڑواں شہروں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ آج خیبر پختونخواہ ، پنجاب کے بالائی علاقوں، شمال مشرقی ، بلوچستان ، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران قلات ، نصیر آباد ، ملتان ، ڈی جی خان ، ساہیوال ، لاہور ، فیصل آباد ، ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات بارش متوقع ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا ۔ پیر سے بدھ کے دوران بارشوں کے باعث مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش کے باعث مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔