خبرنامہ پاکستان

گالیوں کی سیاست تحریک انصاف نےمتعارف کرائی ، طلال

مسلم لیگ ن:(اے پی پی)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اوئے اوئے اور گالیوں اور مخالفین کے گھر جا کر احتجاج کی سیاست تحریک انصاف نے متعارف کرائی ۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ آنے پر ان کی مہمان نوازی کریں گے ۔ امید ہے 4 ۔6 ہفتوں میں عمران خان کا جوش ختم ہو جائے گا ۔تب مشترکہ ٹی او آرز بنائیں گے ۔ نلیگ کے رہنماء طلال چوہدری نے جیو کے پروگرام آج شہازیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف دائر کیا گیا ریفرنس سپریم کورٹ کی جانب سے بھی خارج کردیا گیا ہے تاہم عمران خان سے متعلق اسپیکر کا فیصلہ آخری نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ٹی او آرز کا انتطار کیے بغیر ہی عوامی رابطہ مہم شروع کردی۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت میں رہتے ہوئے ہم اپنے مخالفین کے خلاف بہت کچھ کرسکتے تھے۔ ملک کے ادارے پچھلے ادوار کے برعکس بہت بہتر طریقے سے چل رہے ہیں۔ پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسی اپوزیشن جو سپریم کورٹ اور الکیشن کمیشن کا فیصلہ نہیں مانتی وہ ایف بھی آر کا فیصلہ کیسے مانے گی؟ عمران خان کو الیکشن کمیشن بھی مطمئن کرسکا تھا،، کیونکہ ان کو غیر جانبدار ترین اداروں پر بھی اعتماد نہیں ہے۔ کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی محض جلسے کرنے سے دکھائی جاتی، بلکہ عوام کی خدمت کرکے دکھائی جاتی ہے۔ نون لیگ جلسے سے زیادہ کراچی کے لوگوں کے لیے کام کرنا اہم سمجھتی ہے۔ کراچی کے بلدیاتی اور میئر کے انتخابات کو ملتوی کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وفاقی حکومت نے ایسا نہیں ہونے دیا،ان کا کہنا تھا کے پنجاب کے مئیر کے اختیارات میں تاخیر عدالتی فیصلوں کے باعث ہورہی ہے۔