خبرنامہ پاکستان

گجرانوالہ میں بیوی نے گھر والوں کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کر دیا

گجرانوالہ میں بیوی نے گھر والوں کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کر دیا

لاہور:(ملت آن لائن) گجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں بیوی نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق کچھ روز پہلے شہزاد کی بیوی جھگڑ کر میکے چلی گئی تھی تین روز پہلے شہزاد اُسے منانے کے لیے گیا لیکن واپس نہ لوٹا اور پھر آج لاش ملنے پر قتل کا علم ہوا۔ پولیس نے مقتول کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مقتول کی بیوی اور ساس سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔