خبرنامہ پاکستان

گرفتاریاں، نظربندیاں اوردیگر مشکلات جدوجہد آزادی کشمیر کا حصہ ہیں، ہلال وار

گرفتاریاں،

گرفتاریاں ، نظربندیاں اوردیگر مشکلات جدوجہد آزادی کشمیر کا حصہ ہیں، ہلال وار

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماء اور جموں وکشمیرپیپلز پولٹیکل پارٹی کے سربراہ انجینئرہلال احمدوارنے کہاہے کہ گرفتاریاں،نظربندیاں اور دیگر مشکلات جدوجہد آزادی کشمیر کا حصہ ہے اور ان ہتھکنڈوں سے آزادی پسند رہنماؤں اور کارکنوں کو اپنی حق پر مبنی تحریک آزادی جاری رکھنے سے روکا نہیں جاسکتا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہلال احمد وار نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام نے بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے کا عزم کررکھا ہے اور اس سلسلے میں وہ کوئی بھی قربانی پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے سرینگر سینٹرل جیل پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ این آئی اے نے جیل کو ایک جنگی زون میں تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ این آئی اے نے جیل پر تیزی سے چھاپہ مارا اور سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں جیل میں داخل ہو گئی اور ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیاگیا ۔ حریت رہنماء نے کہاکہ جیل کی حدود ایک وار زون کا منظر پیش کرر ہی تھی اور کشمیری نظربندوں کو بد ترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ تلاشی کے بہانے کشمیری نظربندوں مختلف طریقوں سے ہراساں اورپریشان کیاگیا۔انہوں نے واضح کیاکہ اس طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیر کے آزادی پسند عوام کے جذ بہ حریت کو کمزور نہیں کیاجاسکتا ۔انہوں نے جیل میں نظربندوں کے ساتھ انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ان ہتھکنڈوں نے جدوجہد آزادی کشمیر پر ہمارے ایمان کو مزید پختہ کردیاہے۔