خبرنامہ پاکستان

گرمی میں مچھروں کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری،(آج ) سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ

اسلام آباد (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ (آج ) اتوار کی شام سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا،پیر سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخواہ، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، پنجاب اورخیبر پختونخواہ میں زیادہ تر شام کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی، کسا ن کٹائی کی ہوئی گندم کی فصل کی بھریاں باندھ کرکھڑا کر کے ڈھیر لگا دیں اوربھوسے کو مٹی سے ڈھا نپ دیں۔ محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کے دوران تیزہوائیں/آندھی کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ۔ گرم اور خشک موسم کے باعث ہفتہ اوراتوار کے دوران درجہ حرارت معمول سے 2سے 4ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہیگاتاہم بارش اور تیز ہواؤں کے باعث منگل سے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی اور اگلے ہفتے کے دوران پنجاب، فا ٹا، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان ، کشمیر میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 2سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ اتوار کی شام / پیرکے روز پاکستان میں داخل ہوگا۔جسکی وجہ سے سوموار شام سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخواہ، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں وقفیوقفے سے کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی سوموار سے بدھ کے دوران تیز/گرد آلودہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سوموار سے جمعرات کے دوران پنجاب اورخیبر پختونخواہ میں زیادہ تر شام کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اس لیے کسانوں کو چاہئے کہ کٹائی کی ہوئی گندم کی فصل کی بھریاں باندھ کرکھڑا کر کے ڈھیر لگا دیں اوربھوسے کو مٹی سے ڈھا نپ دیں۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے میدانی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیے گا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 47،سکھر، دادو چھور، تربت 46 ، جیک آباد، پڈعیدن، روہڑی اور لاڑکانہ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔