خبرنامہ پاکستان

گرمی کی چھٹیوں کی فیس وصولی پراسلام آبادہائی کورٹ نجی اسکولوں پربرہم

گرمی کی چھٹیوں کی فیس وصولی پراسلام آبادہائیکورٹ نجی اسکولزپر برہم ہوگئی۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ تعلیم کی سوداگری ظلم واستحصال ہے،جن اسکولزنےحکم عدولی کی انہیں توہین عدالت کے نوٹسزبھیجیں گے۔

جسٹس شوکت عزیزصدیقی نےگرمی کی چھٹیوں میں فیس وصولی سےمتعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت نے گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس وصول نہ کرنے کا حکم برقراررکھا۔

دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ تعلیم کی سوداگری ظلم و استحصال ہے۔جوکل ہنڈا پر تھے،آج پانچ پانچ لینڈکروزرزپر پھرتے ہیں۔پرائیویٹ اسکولزکا فیس وصول کرنا توہین عدالت ہے،جن اسکولز نےحکم عدولی کی،انہیں توہین عدالت کےنوٹسز بھیجیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ٹیچرزنےتنخواہوں کی عدم ادائیگی کی درخواست بھی دی ہے جسے دیکھیں گے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت گیارہ جولائی تک ملتوی کردی۔