خبرنامہ پاکستان

گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کی اہلیہ میدان میں آگئیں ، شوہر پر الزامات کی بوچھاڑ

کراچی (ملت + آئی این پی) فائٹ فکسنگ کا اعتراف کرنے والے گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کی اہلیہ ثمینہ شاہ بھی میدان میں آگئیں اور شوہر پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف طائی شراب پی کر مجھ پر بھی ظلم و زیادتیاں کرتا تھا ، وہ اور ان کا شاگرد لڑکیوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں ، مگر میں ا8 بچوں کی وجہ سے خاموش رہی ۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ شاہ نے کہا کہ اشرف طائی نے میرے ساتھ بھی ظلم و زیادتیاں کیں ۔ بچوں کی وجہ سے ان کے ساتھ رہی ۔ پہلے میں ان کے راز کھولنا چاہتی تھی مگر یہ مجھے ڈرا دھمکا کے خاموش کروا دیتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اب خدا نے طائی کے منہ سے ہی حقیقت اگلوا دی ۔ اشرف طائی کی طرف سے اہلیہ پر ظلم و زیادتی سے انکار پر ثمینہشاہ نے کہا کہ کبھی چور بھی مانتا ہے کہ میں نے چوری کی ۔ یہ کوکین اور ہیروئن کے عادی ہیں یہ اپنے شاگرد کے ساتھ مل کر نشہ کرتے ہیں ۔ ان کی بد نامی نہ ہو اس ڈر سے ہم چھوٹے اسپتالوں سے علاج کرواتے رہے تاکہ بات میڈیا میں نہ چلی جائے انہوں نے کہا کہ اشرف طائی نے شرافت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے ۔ اشرف طائی نے اور ان کے شاگرد لڑکیوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں اشرف طائی نے اپنی اہلیہ کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ بیوی کے الزامات غلط ہیں میں ن شہ نہیں کرتا ۔ ہمارے درمیان طلاق ہو نے والی ہے اس لئے اہلیہ الزامات لگا رہی ہیں ۔