خبرنامہ پاکستان

گستاخانہ مواد پھیلنے کی ذمہ دار حکومت ہےِ: حامد رضا

فیصل آباد (ملت + آئی این پی) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ گستاخانہ مواد پھیلنے کی ذمہ دار حکومت ہے جس نے لبرل فاشسٹوں کو ڈھیل دی گستاخ بلاگرز کو انٹر پول کے ذریعے ملک میں واپس لایا جائے سیکولر اور دین بیزار عناصر ملک کے امن سے کھیل رہے ہیں حکومت کو قا نون ناموس رسالت سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑے گی 295-Cکو چھیڑنے والی حکومت ایک منٹ بھی نہیں چلنے دیں گے سنی اتحاد کونسل نے تحریک تحفظ ناموس رسالت چلانے کا اعلان کردیا ملک بھر میں ایک ہزار ناموس رسالت کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی گستاخ بلاگرز کیخلاف سخت کاروائی نہ ہو ئی تو تو لانگ مارچ کیا جائے گا اور وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا قانون ناموس رسالت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو ملین مارچ کی کال دیں گے سوشل میڈیا کے مالکان کو گستاخانہ مواد ہٹانے کے مطالبے پر مشتمل لاکھوں خطوط ارسال کئے جائیں گے آئندہ انتخابات کی تیاریوں کیلئے کمیٹی اور انتخابی منشور کی تیاری کیلئے ورکنگ گروپ قائم کردیا گیا ہے جامعہ رضویہ میں سنی اتحاد کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداران کے اعلی سطحی اجلاس میں فیصلے اجلاس کی صدارت سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کی اجلاس میں مفتی محمد حبیب قادری، سید جوادالحسن کاظمی ،صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مولانا محمد اکبر نقشبندی، میاں فہیم اختر ، صاحبزادہ محمد حسن رضا، حاجی رانا شرافت علی قادری، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری، راؤ حسیب احمد ، ملک بخش الٰہی، الحاج سرفراز احمد تارڑ، صاحبزادہ مطلوب رضا، مفتی محمد وسیم رضا، ارشد مصطفائی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ تو ہین رسا لت کے مرتکب افراد کے خلاف 295-Cکے تحت مقدمات درج کئے جائیں اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں سیکولر ازم کی کو ئی گنجائش نہیں حکومت قومی و صوبائی اسمبلیوں کی گستاخ بلاگرز کو نشانِ عبرت بنانے سے متعلق قرار دادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد والے پیچز بلاک کرنے ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ ہماری زندگیاں ناموس رسالت کی امانت ہیں۔