خبرنامہ پاکستان

گلگت بلتستان کے عوام نے بھاشا ڈیم بنانے کی پزیرائی کی: چیف جسٹس پاکستان

دو بڑے صوبوں

گلگت بلتستان کے عوام نے بھاشا ڈیم بنانے کی پزیرائی کی: چیف جسٹس پاکستان
کراچی: (ملت آن لائن) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر پیدا ہونے والا بچہ ایک لاکھ 70 ہزار کا مقروض ہے، گلگت بلتستان کےعوام نے دیامر بھاشا ڈیم بنانے کی پذیرائی کی، پانی کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کراچی میں سیوریج ٹریمنٹ پلانٹ ٹی پی تھری کی تکمیل کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ نسلوں کوبہترپاکستان دے کرجانا ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں گلگت بلتستان میں بہت وسائل دیئے ہیں، وہاں پانی کے چشمے بہہ رہے ہیں، کیاہم نےان وسائل کی قدرکی۔ چیف جسٹس پاکستان نے سابق جسٹس امیر ہانی مسلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نےسپریم کورٹ کومایوس نہیں کیا۔