خبرنامہ پاکستان

گلی میں قائم سکول کو متبادل بلڈنگ میں منتقل کر نے کی بجائے سکول ہی ختم

لاہور(ملت + آئی این پی) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہودخان نے اپنے حلقہ میں گلی میں قائم سکو ل کو متبادل بلڈ نگ میں منتقل کر نے کی بجائے سکول ہی ختم کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا مشہود احمد خان کے حلقہ اکرم پارک کے رہائشی ،بچوں کو دوسری عمارت فراہم کرنے کے بجائے اسکول ہی ختم ،نہ پڑھائی ہو گی اور نہ بچوں کو پریشانی اٹھانی پڑے گی جو اسکول کی چار دیواری نہ ہونے کے باعث کل تک گلی میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے تھے ،معاملہ میڈیا میں آیا تو صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے بچوں کے مسائل 2 ماہ میں حل کر نے کی یقین دہانی کروا دی ابھی رانا مشہود احمد کے بیان کو چوبیس گھنٹے ہی گزرے تھے کہ محکمہ تعلیم نے متبادل بلڈنگ کا انتظام کرنے کی بجائے اسکول کی بندش کر دی جس گلی میں غریب بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو رہے تھے وہاں اب سناٹا ہے۔