خبرنامہ پاکستان

گندے پانی سے جنازہ لیجانے پر سپریم کورٹ کا نوٹس

میڈیکل کالجز

گندے پانی سے جنازہ لیجانے پر سپریم کورٹ کا نوٹس

اسلام آباد (ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے حجرہ شاہ مقیم میں گندے پانی سے جنازہ گزارنے کی خبر کا از خود نوٹس لیتے ہوئے کیس کی سماعت شروع کر دی ہے۔ اس موقع پر مقامی کونسلر نایاب کاشف نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ وہ خود بھی اس جنازے میں شریک تھا ، میونسپل کمیٹی کو حکومت کی جانب سے ماہانہ 15 لاکھ روپے کا چیک ملتا ہے،میونسپل کمیٹی کو حکومت ماہانہ 15 لاکھ روپے دیتی ہے: کونسلر، ایم این اے اور ایم پی اے کو بھی بلالیتے ہیں :چیف جسٹس انہوں نے بتایا کہ علاقے میں موجود لینڈ مافیا نے قبرستان کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے ، میونسپل کمیٹی کا چیئرمین ایم پی اے کا قریبی عزیز ہے۔ عدالت نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ کیس کی سماعت کیلئے ایم این اے رائو اجمل اور ایم پی اے رضا علی گیلانی کو عدالت طلب کر لیا جائے تاکہ کیس کے حوالے سے تمام ضروری لوازمات پورے کئے جاسکیں۔