خبرنامہ پاکستان

گوادر بندرگاہ بننے کے بعد مال بردار بحری جہازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا

اسلام آباد -(اے پی پی)وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مال بردار بحری جہازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ مال بردار بحری جہاز جب پرانے ہو جاتے ہیں تو ان کا خرچ بہت بڑھ جاتا ہے۔ پی این ایس سی بیڑا 9 بحری جہازوں پر مشتمل ہے۔ جن میں پانچ بڑے بحری جہاز اور چار فرامیکس ٹینکرز شامل ہیں۔ گوادر کی نئی بندرگاہ بننے سے مزید ٹینکروں اور بحری جہازوں کی ضرورت ہوگی۔ اس لئے مال بردار بحری جہازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔