خبرنامہ پاکستان

گوجرانوالہ میں سیلفی کے جنون نے 3 نوجوانوں کی جان لے لی

گوجرانوالہ: دریائے چناب میں نہاتے ہوئے سیلفی لینے کے جنون نے 3 نوجوان کی جان لے لی۔

تین نوجوان دریائے چناب میں نہا رہے تھے کہ اس دوران وہ سیلفی بنانے کیلئے گہرے پانی میں چلے گئے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پانی کی لہروں کی نذر ہو گئے۔