خبرنامہ پاکستان

گوجرانوالہ: وکلاء سے جھگڑے کا معاملہ

گوجرانوالہ: وکلاء

گوجرانوالہ: وکلاء سے جھگڑے کا معاملہ، ریسکیو اہلکاروں نے سروس معطل کر دی

گوجرانوالہ: (ملت آن لائن) ریسکیو اہلکاروں اور وکلاء میں جھگڑے کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ریسکیو سروس مکمل بند کر دی۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق، ریسکیو اہلکار جھوٹے مقدمے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ریسیکو اہلکاروں نے چند داقلعہ بائی پاس پر دھرنا دے کر جی ٹی روڈ اپنی گاڑیاں کھڑی کر کے روڈ دونوں اطراف سے بند کر دی۔ خیال رہے ایمبولینس کیلیے راستہ مانگنے پر ریسکیو اہلکاروں اور وکلاء میں جھگڑا ہوا تھا۔ واقعہ کے بعد مشتعل وکلاء نے تھانہ باغباپورہ کا گھیراو کر لیا تھا، وکلاء کے دباؤ پر پولیس نے 10 ریسکیو اہلکاروں کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا تھا۔

…………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…پی ٹی آئی کا چودھری سرور کو سینیٹر بنانے کیلئے ہر حربہ استعمال کر نیکا فیصلہ
لاہور: (ملت آن لائن) تحریک انصاف نے پنجاب میں اپنے سینیٹ امیدوار کو جتوانے کیلئے عام انتخابات کی پارٹی ٹکٹوں کی “سیل” لگانے کا فیصلہ کر لیا، پارٹی کے جو ناراض رکن پنجاب اسمبلی تحریک انصاف کے امیدوار چودھری سرور کو ووٹ دینگے ان سے تحریک انصاف کے ٹکٹ دینے کے وعدے کرنے شروع کر دئیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کیلئے پنجاب میں اپنے نامزد کر دہ امیدوار چودھری سرور کو جتوانے کیلئے ہر حربہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تحریک انصاف کی قیادت نے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے علاوہ مسلم لیگ ن کے اراکین سے بھی رابطے کرنا شروع کر دئیے ہیں اور انہیں ووٹ کے عوض آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کا ٹکٹ دینے یا پھر مک مکا کرنے کا آپشن دیا جانے لگا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے پنجاب میں کل 30 ووٹ ہیں جبکہ ایک سیٹ جیتنے کیلئے 53 ووٹوں کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف ویمن ونگ پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف پنجاب سینیٹ الیکشن میں نامزد کردہ اپنے امیدوار چودھری سرور کو جتوانے کیلئے بھر پور لابنگ کر رہی ہے جو ہمارا جمہوری حق ہے، ہم تمام اپوزیشن جماعتوں اور آزاد اراکین اسمبلی سے مسلسل رابطے کر رہے ہیں تاہم کسی کو عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ دینے کا وعدہ کرنے یا کسی سے مک مکا کرنا پسند نہیں کرتے اور نہ ہی ہم ایسا کرینگے۔