خبرنامہ پاکستان

گوجرانوالہ کا دورہ ، عمران خان کو 40تولے سونے کا تاج پہنایا جائے گا

گوجرانوالہ کا دورہ ، عمران خان کو 40تولے سونے کا تاج پہنایا جائے گا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج گوجرانوالہ کاایک روزہ دورہ کریں گے، اس موقع پر انھیں40تولے سونے کا تاج پہنایا جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ن آج گوجرانوالہ میں پڑاؤ ڈالیں گے، جہاں ممبرسازی مہم کے حتمی مرحلے کا جائزہ لیں گے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ عمران خان گوجرانوالہ کے طوفانی دورے کا آغاز دوپہر دو بجے کریں گے، کپتان کوخوش آمدید کہنے کیلئے کھلاڑیوں نے شہر بھر میں استقبالیہ بینرز اور سائن بورڈ آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ عمران خان کامونکی سے ممبر سازی مہم کا افتتاح کریں گے اور کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے، کامونکی کے بعد ایمن آباد موڑ،چنددا قلعہ، شیخوپورہ موڑ سمیت مختلف مقامات پر خطاب بھی کریں گے۔ اس موقع پر عمران خان کو 40تولے سونے کا تاج پہنایا جائے گا جبکہ تحفے میں چاندی کا بلا بھی دیاجائے گا، سونے کے تاج کی مالیت 20لاکھ روپے ہے، تاج کے چاروں اطراف قیمتی پتھر بھی لگائے گئے ہیں۔
سونےکا تاج اور چاندی کابلا ایم این اےمیاں طارق کی جانب سے تیار کرایا گیا۔
خیال رہے کہ میاں طارق نےحال ہی میں ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکیا، جلسے میں ن لیگی ایم این اے میاں طارق پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک گیر جلسے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچی کے دورے کے دوران مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک کراچی خوشحال نہیں ہوگا تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا، کراچی کو لندن اور پیرس کی طرح چلنا چاہئے۔ انکا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں کراچی کے لیے بھی پورا زور لگا رہے ہیں، کراچی لاوارث شہر بنا ہوا ہے، اندرون سندھ سے جیتنے والا پاور میں آجاتا ہے۔