خبرنامہ پاکستان

گورنرسندھ کےلیےمضبوط امیدوار سامنےآگیا

گورنرسندھ کے لیےپی ٹی آئی کےعمران اسماعیل فیورٹ امیدواربن گئے ہیں۔

گورنرسندھ کےعہدےپرمحمد زبیر کےمستعفی ہونےکےبعدعمران اسماعیل کوگورنرسندھ لگائےجانےکا امکان ہے۔محمد زبیر کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔عمران اسماعیل نے صوبائی اسمبلی میں پی پی 111 سے نشست جیتی تھی۔ انھوں نے پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب کوشکست دی تھی۔

ادھر گورنرخیبرپختونخوا کےلیےارباب شہزاد مضبوط امیدوار بن گئےہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وفاقی وزیرداخلہ کی دوڑ میں پرویزخٹک سب سے آگے ہیں۔ پرویز خٹک اس سے قبل وزیراعلی خیبرپختون خوا رہ چکے ہیں ۔ اس کےعلاوہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اعلان دوروزمیں ہونےکا امکان ہے۔