خبرنامہ پاکستان

گورنر سندھ اور گورنر پنجاب کی ملاقات

گورنر سندھ اور گورنر پنجاب کی ملاقات
کراچی:(ملت آن لائن گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ محمد زبیر اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور زیر گفتگو آئے۔ اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کا معاشی و تجارتی حب اور منی پاکستان ہے۔ موجودہ حکومت کے دور میں ہر شعبے میں ترقی ہوئی ہے۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ پنجاب کی تعمیر و ترقی کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تعلیم، صحت اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری پر توجہ دی جارہی ہے۔