خبرنامہ پاکستان

گورنر سندھ تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد:(ملت+آئی این پی) جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین پاکستان کی رْو سے سابق چیف جسٹس رکن قومی اسمبلی نہیں بن سکتا لہذا جنرل (ر) سعید الزمان صدیقی رکن قومی اسمبلی بننے کے لیے اہل نہیں اور جو شخص رکن قومی اسمبلی نہیں بن سکتا، اسے گورنر کیسے تعینات کیا جاسکتا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کی تعیناتی قانون کے منافی ہے لہذا جسٹس سعید الزماں صدیقی کو گورنر سندھ کے عہدے سے ہٹا کر قانون کی مطابق کی جائے۔ درخواست میں گورنر سندھ اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ۔ یاد رہے کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے 11 نومبر 2016 کو سندھ کے 31 ویں گورنر کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔