خبرنامہ پاکستان

گورنر سندھ عمران اسماعیل کوئٹہ پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدرسردار یار محمد رند, ڈپٹی اسپیکربابر موسی خیل نے گورنر سندھ کا استقبال کیا

ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سردار یار محمد رند کی خصوصی دعوت پر کوئٹہ آیا ہوں، بلوچستان میں بھی تبدیلی کا سفر شروع ہو چکا ہے جب کہ ماضی میں ہمیشہ بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زیادتیاں کرنے کے بعد ہمیشہ بلوچستان کے لوگوں سے معافیاں مانگی جاتی ہیں، ہم چاہتے ہیں جب 5 سال پورے ہوں تو بلوچستان سے زیادتیوں کا ازالہ ہو چکا ہو، ہم چاہتے بلوچستان میں ہماری پالیسی کا مثبت آغاز ہو۔

واضع رہے کہ آج پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین بھی کوئٹہ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ بی اے پی سمیت مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور انھیں صدر پاکستان کے لیے عارف علوی کی حمایت کرنے پر قائل کریں گے