خبرنامہ پاکستان

گڈانی شپ بریکنگ آتشزدگی،جہاز مالک سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج

گڈانی (ملت + آئی این پی) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ آتشزدگی کا مقدمہ جہاز مالک سمیت 4 ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے 15 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آتشزدگی واقعہ کے بعد گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 15 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے تحت گڈانی کے تمام پلاٹس میں جہاز توڑنے کی تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی۔دوسری جانب ایس ایچ او گڈانی عبدالجبار رونجہ کی مدعیت میں پولیس تھانہ گڈانی میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمے میں جہاز مالک رضوان دیوان سمیت 4 افراد کو نامزد کیا گیا ۔ مقدمے میں دفعہ 304، 322، 287 اور 34 قتل بالسبب غفلت لاپرواہی اقدام قتل کے دفعات شامل ہیں۔ گڈانی کے پلاٹ نمبر ساٹھ میں ا?تشزگی کے دوران 5 مزدور جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔