خبرنامہ پاکستان

گڈانی شپ بریکنگ یارڈمیں میں دھماکہ،16افراد جاں بحق، 50سے زائد شدید زخمی

ااوتھل(آئی این پی) گڈانی شپ بریکنگ یارڈمیں ناکارہ بحری جہازکے آئل ٹینک میں دھماکہ10افرادجھلس کر جاں بحق 50سے زائد شدید زخمی ،کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،ہلاکتوں میں مزیداضافے کا خدشہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی ساحلی پٹی پر واقع تحصیل گڈانی کے شپ بریکنگ یارڈ پلاٹ نمبر 54میں ناکارہ بحری جہاز میں کام کے دوران اچانک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں10افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے اور 50سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں دھماکے کے فوراً بعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی اور یکے بعد دیگرے دھماکے ہوتے رہے اور آگ کے شعلے کئی کلومیٹر دور تک دکھائی دیتے رہے اور گڈانی کے ساحل پر دھویں کے بادل چھاگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلع بھراور کراچی سے ایدھی ایمبولینسزجائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں جہاں پر نعشوں کو جام غلام قادر ہسپتال روانہ کردیاگیاجبکہ زخمیوں کو کراچی منتقل کردیاگیا اس حوالے سے بتایاگیاہے کہ ناکارہ بحری جہا زمیں بھاری مقدار میں آئل موجود تھا اور ٹینک میں گیس بھرجانے سے اچانک دھماکہ ہوگیا واقعہ پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈواقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فوری امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کردی۔ جبکہ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے افسوس کااظہا ر کیاہے ۔وزیر اعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعاکی کہ اللہ تعالی مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے اور متاثرہ خاندانوں کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے ۔انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ساحلی ممالک کے جہاز جو اپنی مدت ختم ہونے کے بعد گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ٹوٹنے کیلئے لنگر انداز کئے جاتے ہیں۔