خبرنامہ پاکستان

گڈانی شپ یارڈ واقعہ: رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر یں گے، رانا تنویر

اسلام آباد:(ملت+آئی این پی)وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ گڈانی شپ یارڈ واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرکے پیر کے روز وزیراعظم نوازشریف کو پیش کردیں گے،مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے سفارشات بھی رپورٹ میں شامل ہیں،گڈانی شپ یارڈ کے کا م کا آغاز 15دن کے اندر کیا جائیگا،واقع کے ذمہ داروں کیخلاف مقدمات درج کردئیے گئے ہیں۔جمعہ کو وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گڈانی واقعے کی تحقیقاتی روپرٹ مکمل کرلی گئی ہے،تحقیقاتی رپورٹ پیر کے روز وزیراعظم نوازشریف کو پیش کریں گے،مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے سفارشات بھی رپورٹ میں شامل ہیں،سفارشات میں مختلف اقدامات تجیز کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سفارشات میں میری ٹائم کی وزارت کے قیام کی بھی تجویز شامل ہے،شپ بریکنگ کیلئے ماہرین اور متعلقہ شعبے سے بورڈ بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے،واقع کے ذمہ داروں کیخلاف مقدمات درج کردئیے گئے ہیں،گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے کا م کا آغاز 15دن کے اندر کیا جائیگا اور گڈانی شپ یارڈ سے سالانہ 12ارب کا ریونیو حاصل ہوتا ہے۔(خ م)