خبرنامہ پاکستان

گھوٹکی:سیلاب نےتباہی مچا دی ، دیہات کا زمینی رابطہ ختم

گھوٹکی (اے پی پی) گھوٹکی کے کچے علاقے میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، فصلیں سیلابی پانی کی نذر ہو گئیں ، بیس سے زائد دیہات کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ، انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی امدادی کاروائیاں شروع نہ ہو سکیں ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ دریائے سندھ نے کچے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، سیلاب سے گھوٹکی کے کچے علاقوں میں پانی داخل ہو گیا ۔ سیلابی پانی نے بیس سے زائد دیہات کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع کر دیا ۔ سینکڑوں متاثرین سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ سیلابی پانی نے گنے ، سبزیوں اور دیگر فصلوں کو بھی تباہ کر دیا جس کی وجہ سے کاشتکاروں کو شدید مالی اور معاشی نقصان کا سامنا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک امدادی کارروائیاں شروع نہیں کی گئی ۔ گرمی کی شدت کے باعث علاقے میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔