خبرنامہ پاکستان

گیارہ اپر یل کو پی آئی اے نجکاری بل منظور ہو جا ئیگا‘ تحفظات دور کردئیے‘ اسحاق ڈار

لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ تحر یک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں کو اب پی آئی اے کے معاملے کی سمجھ آگئی ہے ہم نے سب کے تحفظات دور کردئیے ہیں‘امید ہے 11 اپریل کو پی آئی اے نجکاری بل پاس ہو جائے گا‘میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت بھی ہونا چاہیے ،بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہیں ہو گا‘ پی آئی اے کے ہوٹل فروخت کرنے کا تاثر غلط ہے کوئی شےئر خرید کر پی آئی اے کا مالک نہیں بن جائے گا ‘ لوکل قیمت کا تعین کرنے کے لئے پی ایس او کے ساتھ معاملات حل کر لیں گے،ایل این جی انتہائی کم قیمت پر خریدی گئی ‘ اوگرا چیرمین کیلئے سمری آ گئی ہے،جلد اعلان کر دیا جائیگا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحا ق ڈار نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں ملازمین کے تحفظ کے لئے تیار ہیں‘معاشی پالیسیوں کا تسلسل ہونا چاہیے،معیشت کے معاملے کو سیاست سے الگ رکھاجائے ۔انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم ٹیکس معافی کی سکیم نہیں ،ٹیکس ایمنسٹی سکیم تاجروں کیلئے ہے،تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں آنے کاموقع دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا المیہ ہے کہ معاملے کو سمجھے بغیر شور مچایا جاتا ہے،پی آئی اے کے مسئلے پر اپوزیشن کو رام کر لیا ہے،پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن پارٹیوں کو اب سمجھ آگئی ہے ہماری بدقسمتی ہے یہاں لوگ معاملات کو سمجھے بغیر ہی شور مچانا شروع کر دیتے ہیں ‘پی آئی اے کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے2دن کا وقت مانگا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ لوکل قیمت کا تعین کرنے کے لئے پی ایس او کے ساتھ معاملات حل کر لیں گے،ایل این جی انتہائی کم قیمت پر خریدی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اوگرا چیرمین کیلئے سمری آ گئی ہے،جلد اعلان کر دیا جائیگا۔