خبرنامہ پاکستان

گیریژن میں ’گو گرین‘ہفتہ منانے کا آغاز ہوگیا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی:(اے پی پی)موسم بہار کی مناسبت سے گیریژن میں ’گو گرین‘ہفتہ منانے کا آغاز کر دیا گیا،اس شجر کاری مہم کے دوران 60ہزار پھل دار اور سایہ دار درخت لگائے جائیں گے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے مختلف اسکولز اور ملٹری کیمپس کا دورہ کیا اور شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق موسم بہار میں شجر کاری مہم 12 سے 18 مارچ تک جاری رہے گی، کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو بھی پودے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ کے زیر نگران علاقوں میں بڑے اور سایہ دار درختوں کی قطاریں ماحول کی بہتری میں پاک آرمی کی ناقابل قدر خدمات کو اجاگر کرتی ہیں۔