خبرنامہ پاکستان

گیس کی قیمت میں کمی کی منظوری

SNGPL for judicious use of ga

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی جبکہ زلزلہ متاثرہ علاقوں کے تعلیمی اداروں،صحت مراکز کے سامان کی خریداری پر ٹیکس استثنیٰ کی بھی منظوری دی گئی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صنعتوں کیلئے گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 200روپے کی کمی کی منظوری دی گئی،زلزلہ متاثرہ علاقوں کے تعلیمی اداروں،صحت مراکز کے سامان کی خریداری پر ٹیکس استثنیٰ کی منظوری بھی دی گئی،ٹیکس استثنیٰ آزادکشمیر اور خیبرپختونخوا کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کیلئے ہوگا۔