خبرنامہ پاکستان

ہارس ٹریڈنگ: تحریک انصاف نے اپنے 16 ایم پی ایز کیخلاف ایکشن کا فیصلہ کر لیا

ہارس ٹریڈنگ: تحریک

ہارس ٹریڈنگ: تحریک انصاف نے اپنے 16 ایم پی ایز کیخلاف ایکشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: (ملت آن لائن) تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث اپنے 16 ایم پی ایز کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ارکانِ اسمبلی کے خلاف فوجداری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کے دوران ہارس ٹریڈنگ میں ملوث اپنے 16 ارکانِ صوبائی اسمبلی کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے مستقبل میں ارکان کی خرید وفروخت روکنے کیلئے آئینی ترمیم لانے کا اعلان کر دیا ہے اور اس سلسلے میں رابطہ کار کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔
ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے دوسری جماعتوں سے بھی اپنی اپنی کالی بھیڑوں کیخلاف ایکشن لینے پر زور دیا ہے۔ فواد چودھری نے مطالبہ کیا کہ شریف خاندان کیخلاف مقدمات سپریم کورٹ کی مقرر کردہ مدت کے اندر نمٹائے جائیں۔