خبرنامہ پاکستان

ہارورڈ یونیورسٹی میں بینظیر بھٹو لیڈرشپ پروگرام کا آغاز

لندن: (ملت+اے پی پی) معروف امریکی درسگاہ ہارورڈ یونیورسٹی میں مسلمان ملکوں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد کے لیے بینظیر بھٹو لیڈر شپ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کا آغاز سماجی تنظیم ” کلاس ایچیونگ چینج ٹو گیدر کلاس “کی جانب سے کیا گیا ہے جو پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے کلاس فیلوز نے بنائی ہے۔ بینظیر بھٹو لیڈر شپ پروگرام کے تحت مسلمان ممالک کی خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ پروگرام کی تکمیل کے بعد ان خواتین سے توقع کی جائے گی کہ وہ اپنے ملک واپس جائیں اور جو سیکھا ہے اس کے ذریعے سیاست یا سرکاری یا پرائیوٹ اداروں میں تبدیلی لائیں۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز 2018 کے تعلیمی سال کے ساتھ کیا جائے گا۔