خبرنامہ پاکستان

ہارٹ آف ایشیا: پاکستان کوشرکت کرنا چاہئے: رحمان ملک

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اے رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس سمیت ہر ایسے فورم میں ضرور جانا چاہئے جہاں بھارتی جارحیت کا پردہ چاک کیا جا سکے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں پاکستان بھارت کیخلاف شواہد سمیت ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شریک ہو تاکہ کانفرنس کے مندوبین بھارت کے مکروہ چہرے کو پہچان سکیں۔انھوں نے کہاکہ کانفرنس میں افغانستان میں امن کے مسئلہ پر بات کرنی چاہئے جو بلا شبہ پاکستان میں امن و امان سے مشروط ہے۔