خبرنامہ پاکستان

ہاشم خان نے وطن سے محبت کی عظیم مثال قائم کردی

ایف سی بلوچستان

ہاشم خان نے وطن سے محبت کی عظیم مثال قائم کردی
کوئٹہ (ملت آن لائن) خبیر پختو نخواء کے علاقے لکی مروت کے رہائشی ہاشم خان نے مادر وطن سے محبت کی نئی مثال قائم کردی دو بیٹوں کی شہادت کے بعد مزید دو بیٹے ایف سی میں بھر تی کردئیے ، ہاشم خان نے منگل کو کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ اس کے بیٹے سپاہی نجیب اللہ اور سپا ہی شادی خان ایف سی بلوچستان میں فرائض کی سر انجام دہی کے دوران شہید ہوئے تھے جس کے بعد اس نے اپنے مزید دو بیٹوں سپاہی رفیع اللہ اورسولجر کلرک عرفان اللہ کو ایف سی بلوچستان میں بھر تی کروایا ہے انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان میں گراں قدر خدمات سے صوبے میں امن و اما ن لوٹ آیا ہے ،ہاشم خان نے کہا کہ اسکے کے نو بیٹے ہیں اگر وطن کو ضرورت پڑی تو مزید سپوت بھی وطن پر جان قربان کر نے کے لئے حاضر ہیں ،قبل ازیں ہاشم خان نے وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے سی ایم سیکر ٹر یٹ کوئٹہ میں ملاقات کی ،آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم بھی اس موقع پر مو جود تھے ۔