اسلام آباد ۔ (اے پی پی) ہالینڈ کی ملکہ میگزم تین روزہ دورہ پر آج (منگل) کو یہاں پہنچیں گی۔ اپنے دورہ کے دوران وہ صدر مملکت ، وزیر اعظم کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی وہ سرکاری اورنجی شعبہ کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گی۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے جنوری 2016ء میں ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر ان سے ملاقات کی تھی ۔ اقوام متحدہ کی مالی اور ترقیاتی امور کی خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے وہ عالمی سطح پر نوجوانوں کی مستحکم اداروں میں مالیاتی خدمات کیلئے حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ جامع مالیاتی ترقی کیلئے شعور پیدا کرنے ، لائحہ عمل تیار کرنے اور قیادت کی حوصلہ افزائی کیلئے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری سے کام کر رہی ہیں۔ ترقی کیلئے مشترکہ پالیسی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں میں اولین ترجیح کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اس سلسلہ میں پاکستان نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن میں نیشنل فنانشل انکلوژن سٹرٹیجی بھی شامل ہے ۔