خبرنامہ پاکستان

ہتک عزت کیس: پی ٹی آئی رہنما کو ایک لاکھ روپے جرمانہ

ہتک عزت کیس: پی ٹی آئی رہنما کو ایک لاکھ روپے جرمانہ

لاہور:(ملت آن لائن)تحریک انصاف کے سابق امیدوار برائے این اے 62 چوہدری ثقلین پر ہتک عزت کیس میں ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج سوہاوا نے ہتک عزت کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما چوہدری ثقلین نے جرمانہ عائد نہ کیا تو انہیں 6 ماہ کی قید کاٹنا پڑے گی۔ خیال رہے کہ چوہدری ثقلین کےخلاف چوہدری طارق نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ ہتک عزت کا دعویٰ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 500 کے تحت تھانہ ڈومیلی میں دائر کیا گیا تھا۔ چوہدری طارق نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ چوہدری ثقلین نے ان پر بےسروپا اور جھوٹے الزامات عائد کئے۔ چوہدری ثقلین نے جرم قبول کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کر دیا۔ چوہدری ثقلین کا چوہدری طارق کے خلاف بیان مقامی اخبار میں بھی شائع ہوا تھا۔