خبرنامہ پاکستان

ہرصورت آئین اورجمہوری اداروں کی حفاظت کریں گے: زرداری

لاہور: (آئی این پی) بینظیر بھٹو کی 63 ویں سالگرہ پر آصف زرداری نے بیان میں کہا خواتین کے حقوق پر باقاعدہ طریقے سے حملہ ہو رہا ہے۔ ایسی ذہنیت رکھنے والوں سے آخری وقت تک لڑتے رہیں گے۔ عوام بینظیر بھٹو کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عسکریت پسندوں اور انتہا پسندوں کے سامنے کھڑے ہو جائیں ہمیں ہر صورت آئین اور جمہوری اداروں کی حفاظت کرنی ہے۔ پیپلز پارٹی عسکریت پسندوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گی۔ جمہوریت دشمن اور اسٹیٹس کو کی قوتوں سے لڑ کر جمہوریت کو مستحکم کرینگے۔