خبرنامہ پاکستان

ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے، دھونی کا ناقدین کو جواب

ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے، دھونی کا ناقدین کو جواب
دبئی:(ملت آن لائن) بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے اور ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیے۔ حالیہ دنوں خود پر ہونیوالی تنقید کے جواب میں مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے اور ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیے جب کہ بہت سے سابق کرکٹرز کی جانب سے دھونی کو ٹی 20 سے بھی ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ دھونی کا کہنا ہے کہ ہر ایک کی اپنی سوچ اور رائے ہوتی ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے رہنے کا سب سے بڑا محرک میرا کھیل کیلیے جنون اور جذبہ ہے، آپ دیکھتے ہیں کہ بہت سے کرکٹرز خداداد صلاحیتوں کے مالک نہیں ہوتے لیکن پھر بھی وہ بہت آگے تک جاتے ہیں، کوچز کو ایسے پلیئرز کی ضرورت ہوتی ہے ہر ایک تو ملک کیلیے نہیں کھیل پاتا، نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے دوسرے ٹوئنٹی 20 میں سست روی سے بیٹنگ کرنے پر ناقدین کی توپوں کا رخ دھونی کی طرف ہوگیا تھا۔

حالیہ دنوں خود پر ہونیوالی تنقید کے جواب میں مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے اور ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیے جب کہ بہت سے سابق کرکٹرز کی جانب سے دھونی کو ٹی 20 سے بھی ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ دھونی کا کہنا ہے کہ ہر ایک کی اپنی سوچ اور رائے ہوتی ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے رہنے کا سب سے بڑا محرک میرا کھیل کیلیے جنون اور جذبہ ہے، آپ دیکھتے ہیں کہ بہت سے کرکٹرز خداداد صلاحیتوں کے مالک نہیں ہوتے لیکن پھر بھی وہ بہت آگے تک جاتے ہیں