خبرنامہ پاکستان

ہر دور میں پیپلز پارٹی کو دبانے کی کوشش کی گئی: رحمن ملک

لاہور (ملت + آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ ضیاء الحق کی آمر یت سے لیکر سب نے پیپلزپارٹی کو دبانے کی کوشش کیں ہیں ‘سیاسی مخالفین لکھ کر رکھ لیں آنیوالے وزیر اعظم بلاول بھٹو ہی ہوں گے ‘پیپلزپارٹی ختم ہوگئی کہنے والے اب کہاں ہیں ؟(ن) لیگ بلاول بھٹو کے پنجاب میں آنے سے خوفزدہ ہونے کی بجائے انکا مقابلہ کر یں ‘تمام جھوٹے مقدمات اور سٹوریاں پیپلزپارٹی کے خلاف ہی استعمال ہو تی ہے ‘آنیوالے چند ہفتوں میں پیپلزپارٹی مخالفین حیران کن سر پرائز دیگی ۔ لاہور میں بلاول ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ میں نے بہت پہلے یہ کہہ دیا تھا کہ ملک کے 2018میں وزیر اعظم بلاول بھٹو ہوں گے اور میں آج بھی کہہ رہا ہوں کہ سیاسی مخالفین لکھ کر رکھ لیں آئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو ہی ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضیاء الحق کی آمریت سے لیکر ہر کسی نے پیپلزپارٹی کو دبانے کی کوشش کی ہے مگر پیپلزپارٹی کو جتنا دبانے کی کوشش کی گئی پیپلزپارٹی اتنی زیادہ ابھر کر سامنے آئی ہے اوربلاول بھٹو جس جرات کیساتھ اپنے نانا اور والدہ کے مشن کو آگے لیکر آئے ہیں کوئی بلاول بھٹو زداری بن کر تو دکھائے پیپلزپارٹی کو دبانے اور ناکام بنانے کی تمام کوشش ناکام ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاست میں کسی بہن بیٹی کی بات نہیں کرتے (ن) لیگی وزراء کو تمیز کیساتھ بات کر نی چاہیے سیاست میں ہمیشہ اخلاقیات کو سامنے رکھتے ہوئے بات ہونی چاہیے ۔