خبرنامہ پاکستان

ہر گز اس بات کی اجازت نہیں دیں گے: ڈی جی رینجرز سندھ

ہر گز اس بات کی اجازت نہیں دیں گے: ڈی جی رینجرز سندھ
کراچی:(ملت آن لائن) رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رینجرز اور سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کو کراچی میں امن و عامہ کی صورتحال کو بگاڑنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی جی رینجرز نے کراچی کی تمام حساس تنصیبات اور اہم مقامات سمیت دیگر علاقوں کی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے تناظر میں سندھ با لخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے اور اس سلسلے میں جوائنٹ آپریشنز کے لیے مربوط حکمتِ عملی مرتب کی گئی تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرات سے مزید مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔