خبرنامہ پاکستان

ہزار سے زائد سمارٹ فونز سمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد : (ملت آن لائن) ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس شوکت علی کی زیر نگرانی کسٹم ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے بے نظیر ایئرپورٹ پر کسٹم انٹیلی جنس نے سمگل کئے جانےوالے ایک ہزار سے زائد سمارٹ فونز برآمد کر تے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے ۔ کسٹم حکام کے مطابق گرفتار کئے جانے والے شخص وسیم کا شمار انتہائی مطلوب سمگلر زمیں ہوتا ت ہے اور وہ مختلف کارروائیوں میں کسٹم کو پہلے بھی مطلوب تھا۔ وسیم نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ملکر دبئی سے ی متعدد سمارٹ فونز سمگل کرنے کی کوشش کی لیکن کسٹم انٹیلی جنس کی بر وقت کارروائی کے باعث دونوں کامیاب نہ ہو سکے۔