خبرنامہ پاکستان

ہشاش بشاش ڈاکٹرعاصم بیماری یاد دلاتے ہی مریض بن گئے

ہشاش بشاش ڈاکٹرعاصم بیماری یاد دلاتے ہی مریض بن گئے

اسلام آباد:(ملت آن لائن)ہشاش بشاش ڈاکٹرعاصم بیماری یاد دلاتے ہی مریض بن گئے، سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں نے جیسے ہی بیماری کا پوچھا تو ڈاکٹر عاصم نے چھڑی پکڑی اور کمر بیلٹ لگاکر مریض بن گئے۔ آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کوعدالت عظمیٰ نے میڈیکل کالجز کی خلاف قواعد رجسٹریشن کے معاملے پرآج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا، جس پر وہ سپریم کورٹ پہنچے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ڈاکٹر عاصم بغیر چھڑی کے نارمل چلتے ہوئے سپریم کورٹ میں داخل ہوئے تو صحافیوں نے پوچھا آپ کی طبیعت کیسی ہے، جس پر ڈاکٹر عاصم کو یکدم کچھ خیال آ گیا اور بولے میں اپنی چھڑی تو گاڑی میں ہی بھول آیا، یاد آتے ہی ڈاکٹر عاصم حسین واپس باہر گئے اور گاڑی سے چھڑی نکالی، بیلٹ بھی باندھی اور سست رفتاری سے چلتے ہوئے سپریم کورٹ میں داخل ہو گئے۔