خبرنامہ پاکستان

ہلاک ہونے والے بچے کی ماں نے نوازشریف کو بیٹے کا قاتل قرار دیدیا

لالہ موسیٰ(ملت آن لائن) گزشتہ روز ریلی کے دوران گاڑی تلے دب کر ہلاک ہونے والے بچے کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی۔بچے کی ماں نے سابق وزیراعظم کو اپنے بیٹے کا قاتل قرار دیا ہے۔

لالہ موسیٰ کے قریب سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی کے دوران ایلیٹ فورس کی گاڑی تلے آکر بچہ ہلاک ہوگیا تھا۔

9 سالہ احمد چغتائی ریلی کے راستے میں کھڑا تھا کہ اچانک گاڑی کے نیچے آکر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، بچے کی ہلاکت کا سن کر اس کے والدین پر شدید صدمہ طاری ہوگیا اور والد کو دل کا دورہ پڑ گیا۔
(ن) لیگ کی ریلی: اسکاٹ کی گاڑی تلے آکر بچہ جاں بحق

آج صبح بچے کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں وزیر مملکت برائے پورٹس اینڈ شپنگ چوہدری جعفر اقبال سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی۔

بچے کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا جب کہ بچے کی ماں نے سابق وزیراعظم کو اپنے بیٹے کا قاتل قرار دیا ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او گجرات سہیل چٹھہ کا کہنا ہےکہ ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے ذمہ داروں تک پہنچ گئے ہیں، قاتلوں کو گرفتار کرکے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔