خبرنامہ پاکستان

ہمارا جتنا احتساب ہونا تھا ہو گیا، اب جھوٹوں کی باری ہے، مریم نواز

ہمارا جتنا احتساب ہونا تھا ہو گیا، اب جھوٹوں کی باری ہے، مریم نواز

اسلام آباد:(ملت آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارا جتنا احتساب ہونا تھا ہو گیا اب جھوٹوں کی باری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ اقامہ جیسا کمزور اور بدنام زمانہ فیصلہ اس لیے آیا کیونکہ پاناما میں کچھ نہیں نکلا، اگر پانامہ اور کرپشن الزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی تو اقامہ جیسا فیصلہ کبھی نہ آتا، ایک ہی کیس کو بار بار چلانے پر بھی کچھ نہیں ملا۔
……………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے….عمران خان کو صادق اور امین قرار دینے والے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں، غلام احمد بلور

پشاور:(ملت آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ عمران خان کو صادق اور امین قرار دینے والوں کو اب اپنے فیصلے پرنظر ثانی کرنا ہو گی۔ غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بڑا سیاسی دھماکا کیا ہے تاہم انھیں صادق اور امین قرار دینے والوں کواب اپنے فیصلے پرنظر ثانی کرنا ہو گی۔ عمران خان کی تیسری شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی تاریخ میں کسی سیاسی لیڈر نے یہ کام نہیں کیا، اپنی خوشی کیلیے دوسروں کا گھر برباد کرنا قابل مذمت اقدام ہے۔ پختون روایات کے برعکس ایک ایسا کام کیا گیا جس کیا اسلام اجازت دیتا ہے نہ ہی انسانیت، اس کا انجام بھی بہت بھیانک ہوتا ہے۔