خبرنامہ پاکستان

ہمارےپاس سیلاب کوروکنےکی صلاحیت نہیں، چیئرمین فلڈ کمیشن

اسلام آباد: (اے پی پی) چئیرمین فیڈرل فلڈ کمیشن نے کہا ہے کہ ملک میں سیلاب کی پیشگی اطلاع کا نظام ہی غیر موثر ہے تو حکام کو پہلے آگاہ کیسے کریں ۔ سینیٹ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کا اجلاس ہوا ۔ چئیرمین فیڈرل فلڈ کمیشن کا 2010 کے سیلاب میں بند توڑ کر پانی آبادیوں کی جانب موڑنے کا انکشاف کیا ۔ چئیرمین فیڈرل فلڈ کمیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ فلڈ کمیشن کا دائرہ کار سفارشات تک محدود ہے ، فلڈ کمیشن کا کام آگاہ کرنا ہے لیکن سیلاب کی پیشگی اطلاع کا نظام ہی کمزور ہے ۔ 2010 کےسیلاب میں 80 ارب سے زائد کا نقصان ہوا ۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ گلگت بلتستان ، کشمیر ، چترال اور مالاکنڈ سمیت مختلف علاقوں میں سیلاب کی وارننگ کے لیے ریڈار نصب کیے جائیں ۔