خبرنامہ پاکستان

ہمارے مخالفین قومی ادارے اپنے دوستوں کو دے رہے ہیں: بلاول بھٹو

ہمارے مخالفین

ہمارے مخالفین قومی ادارے اپنے دوستوں کو دے رہے ہیں: بلاول بھٹو

گھوٹکی:(ملت آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ہمارے مخالفین پی آئی اے اور اسٹیل مل سمیت قومی ادارے چھین کر اپنےحواریوں کو دے رہے ہیں۔ گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہمارے مخالفین امیروں کی سیاست کرتے ہیں، ان کے لیے ٹیکس اسکیم دیتے ہیں اور امیروں کا ٹیکس، قرضے معاف کرتے ہیں جب کہ پی پی شہید بھٹو سے لے کر آج تک غریبوں کے لیے کام کرتی ہے، شہید بھٹو نے وڈیروں سے زمین چھین کر غریب کسانوں کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پی آئی اے، اسٹیل مل اور قومی ادارے چھین کر اپنے دوستوں اور حواریوں کو دے رہے ہیں، ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا تاکہ غریب عورتوں کو مدد ملے لیکن یہ لوگ ان کا حق کھارہے ہیں اور اس پروگرام کو ختم کررہے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے عمران خان سے متعلق کہا کہ عمران خان عجیب قسم کی سیاست کررہے ہیں، وہ کرپشن کے خلاف بات کرتے ہیں، سندھ کے جس وزیراعلیٰ کو کرپشن پر نکالا گیا وہ خان صاحب کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔