خبرنامہ پاکستان

ہمت ہارنا خون میں شامل نہیں: عمران خان

لندن: (آئی این پی) سیاست ہو یا ازدواجی زندگی، بار بار ناکامیوں کے باوجود عمران خان نے ہمت نہیں ہاری۔ دو ناکام شادیوں کے بعد تیسری شادی کی تیاری کرنے لگے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمت ہارنا خون میں شامل نہیں، تیسری کوشش محتاط رہ کر کروں گا۔ عمران خان کے مطابق وہ زندگی میں صرف دس سال شادی شدہ رہے اور اب شادی پر ان کا یقین پہلے سے کہیں زیادہ پختہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے اپنی پہلی شادی کے آخری ایک سال کو زندگی کا بہترین دور قرار دیا۔