خبرنامہ پاکستان

ہمسایہ ممالک کیخلاف اعلان جنگ کردیا؛ ہاشمی

ملتان: (ملت+آئی این پی)سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے خطاب پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا خطاب اس بات کا مظہر ہے کہ وہ اپنی مدت پوری نہیں کرسکیں گے۔ڈونلڈٹرمپ نے مسلمانوں اور اپنے ہمسایہ ممالک کیخلاف اعلان جنگ کردیا ہے۔میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نومنتخب امریکی صدرکے خطاب سے لگتا ہے کہ امریکاآج سے سیاسی طورپرتقسیم ہوگیاہے اور بہت جلداپناوجودکھودے گا۔