خبرنامہ پاکستان

ہمیں اپنی ثقافت کو محفوظ بناناہوگا:سرتاج عزیز

اسلام آباد (آئی این پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ثقافت کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کرنے ہونگے‘ نمائش کا مقصد ثقافت کے ذریع علاقائی روابط کو فروغ دینا ہے۔ پیر کو مشیر خارجہ نے قدیم پاکستان کے موضوع پر نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تہذیبوں کا گہوارہ ہے ہمیں اپنی ثقافت کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کرنے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ موہنجو داڑو اور ہڑپہ کی قدیم ثقافت آج بھی پاکستان میں موجود ہے نمائش کا مقصد ثقافت کے ذریعے علاقائی روابط کو فروغ دینا ہے۔ (ن غ)