خبرنامہ پاکستان

ہمیں بہترزندگی کیلئےآمروں کو شکست دینی ہے؛بلاول بھٹو

ہمیں بہترزندگی کیلئےآمروں کو شکست دینی ہے؛بلاول بھٹو
لاہور/ کراچی:(ملت آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں بہتر مستقبل اور ترقی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہوگی اور آمر کی جانب سے کی جانے والی ہر سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بچپن اور اپنے ماں کے ساتھ گزرے لمحوں کا بھی ذکر کیا۔ بلاول کا کہنا تھا کہ میری ماں ایک آئرن لیڈی تھیں، وہ اکثر کہتی تھیں کہ انہوں نے اس زندگی کو نہیں، بلکہ زندگی نے ان کو اس مقصد کیلئے منتخب کیا ہے اور شاید میرے ساتھ بھی کچھ یہ ہی ہوا ہے، میں نہیں،اس زندگی نے مجھ سے کام کرانے کیلئے یہ انداز چنا ہے۔ اپنے جذبات کو لفظوں میں ڈھالتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کے بہتر مستقبل اور ترقی کیلئے اپنے جدوجہد کو جاری رکھنا ہوگا، جب کہ آمر کی جانب سے کی جانے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ بلاول کا کہنا تھا کہ میرے نانا نے ہمشیہ غریبوں کے حقوق کی بات کی، انہوں نے سب سے پہلے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا۔ پچاس سال سے یہ نعرہ سندھ دھرتی کی جان ہے۔ میرے نانا نے ہر پاکستانی کو ایک باوقار زندگی گزارنے کا درس دیا۔ اپنی ماں کے انتقال سے متعلق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بے نظیر کے قتل کے بعد وہ لمحے اور وقت بڑا تکلیف دے تھا، اپنی سیکیورٹی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بلاول کا کہنا تھا کہ مجھے سیکیورٹی سے متعلق کوئی خدشات نہیں، اور نہ میں نے کبھی اس کی پروا کی۔