خبرنامہ پاکستان

’’ہمیں یاد ہے… ہم تمہیں بھولے ہیں نہ بھولیں گے کبھی ‘‘

فیصل آباد (ملت + اے پی پی) ’’ ہمیں یاد ہے … ہم تمہیں بھولے ہیں نہ بھولیں گے کبھی ‘‘کے عنوان سے جمعہ کو سانحہ آرمی پبلک سکول کے 132 معصوم شہداء اور 9 اساتذہ و سٹاف ممبران کی قربانیوں کو خراج عقیدت اور عظمت کو سلام پیش کرنے کیلئے دوسری برسی کا انتہائی عقیدت و احترام سے شایان شان طریقہ کے ساتھ انعقادکیاگیا جبکہ اس موقع پر اے پی ایس سمیت سکیورٹی فورسز و پولیس کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا نیز فیصل آباد سمیت ملک کے تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیاگیا جن میں سکیورٹی فورسز ، پولیس ، قومی رضاکاران ، سکاؤٹس کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کئے ۔ جمعہ کو سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی دوسری برسی جس قومی جذبے ، ملی حمیت اور عقیدت و احترام کے ساتھ بھر پور اندا ز میں منائی گئی۔برسی کے موقع پر فیصل آباد سمیت ملک کے تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کااہتمام بھی کیاگیا نیز اس موقع پر سکیورٹی فورسز ، پولیس ، قومی رضاکاران ، سکاؤٹس کے دستوں نے معصوم شہداء اور آرمی پبلک سکول کے جام شہادت نوش پانے والے اساتذہ و دیگر اہلکاران کے ساتھ ساتھ آپریشن ضرب عضب اور انتہا پسندوں و دہشت گردوں کے ساتھ نبرد آزما ہوتے ہوئے اپنی جانیں جان آفریں کے سپرد کرنے والے پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے غیور جوانوں کو گارڈ آف آنر بھی پیش کئے ۔