خبرنامہ پاکستان

ہمیں یہ یقین ہے وزیر اعظم کے نا اہل ہونے پر نئے انتخابات بھی ہوسکتے ہیں: نعیم الحق

لاہور (ملت + آئی این پی) تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ نوازشر یف کے خلاف جتنے ثبوت ہیں یقین ہے وہ نااہل ہوجائیں گے‘(ن) لیگ کے لوگوں کے پاس ہمارے کسی رکن کیخلاف ثبوت ہے تو عدالت میں لیکر آئے ہم سامنا کر نے کیلئے تیار ہیں ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں نعیم الحق نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ نواز شریف عدالت سے نااہل ہوجائیں گے،اگر نواز شریف نااہل ہوتے ہیں تو نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے آئین میں راستہ موجود ہے،پاکستان کی سیاسی پارٹیوں میں بادشاہت ہے جس پر ہم یقین نہیں رکھتے ہیں،ہمیں یہ بھی یقین ہے کہ وزیر اعظم کے نا اہل ہونے پر نئے انتخابات بھی ہوسکتے ہیں۔