نیویارک :(ملت آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ برابری اورجمہوری تقاضوں پراستوارسلامتی کونسل کے حامی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ اجتماعیت کوانفرادیت پرفوقیت دے گا۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ برابری اورجمہوری تقاضوں پراستوارسلامتی کونسل کےحامی ہیں، باہمی تعلقات میں اجتماعیت اورعالمی نقطہ نظر کو شدید خدشات ہیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ فعال اورمضبوط اقوام متحدہ عالمی امن اور استحکام کے لیے ناگزیرہے، ہم اجتماعیت کے فروغ سے ہی عالمی مسائل کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چند ممالک کا طاقت کے استعمال کی دھمکی دینا مروجہ عالمی اصولوں کے خلاف ہے، اتفاق رائے اور وسیع عالمی مفاد پرسمجھوتے کمزوری نہیں دانائی کی علامت ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےاقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے بحالی امن کی فنڈنگ میں صوابدیدی کمی کی مخالفت کی تھی۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ متنازع علاقوں میں امن کے لیے کام کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، متنازع علاقوں میں کام کرنے والے امید اور بہتر مستقبل کے لیے امید کی کرن ہیں۔